چونگی امرسدھو میں گھرکی چھت گرگئی،تین بچوں سمیت 4افرادجاں بحق

6 Jul, 2023 | 01:38 PM

عابد چودھری :چونگی امرسدھو کے قریب گھر کی چھت گرنے سے تین کمسن بچوں سمیت 4افراد جاں بحق ،ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے چاروں افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لیں.
جاں بحق ہونے والوں میں 40سالہ جاوید اقبال شامل۔

چونگی امرسدھو میں گھر کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں تین کمسن بچے 4سالہ آمنہ جاوید،6سالہ زارا اقبال ،8سالہ اذان جاوید شامل ہیں۔
10سالہ کائنات جاوید شدید زخمی ہوا ہے جسےجنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 
 
 

مزیدخبریں