جہانگیر ترین کے بھائی نے خودکشی کرلی

6 Jul, 2023 | 01:20 PM

عرفان ملک: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ  جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی۔

 پولیس ذرائع کے مطابق  عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مارلی۔عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے عالمگیر ترین لاہور میں اپنے گھر میں تھے، وہاں سے اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی ہے۔

مزیدخبریں