ویب ڈیسک : خیبر میں سکیورٹی فورسز کےآپریشن میں میجر عبداللہ شاہ شہید ہو گئے ۔خیبر کے علاقے شخاص میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،میجر عبداللہ شاہ دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران میجر عبداللہ شاہ دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے شہید ہوئے، آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں میجر عبداللہ شاہ کے شہید ہونے کے بعد آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔