ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہارون رشید کرکٹ بورڈ کے تمام عہدوں سے فارغ

ہارون رشید کرکٹ بورڈ کے تمام عہدوں سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید نجم سیٹھی انتظامیہ میں ’فور ان ون‘ یعنی ان کے پاس چار وہدے تھے لیکن اب ان کے پاس کوئی ذمہ داری نہیں۔ 

ماضی کے بیٹر کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے بھی فارغ کردیا ہے۔ نجم سیٹھی دور میں مینجمنٹ کمیٹی رکن اور چیف سلیکٹرسمیت چار بڑے عہدوں پر کام کرنے والے ہارون رشید کو ایک ساتھ تمام عہدوں سے الگ کردیا گیاہے، وہ اب مایوسی کی حالت میں لاہور سے کراچی پہنچ گئےہیں ۔70سالہ ہارون رشید نے پاکستان کی جانب سے23 ٹیسٹ اور 12ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں۔

وہ کئی دہائیوں سے پاکستان کرکٹ میں مختلف عہدوں میں ذمے داریاں نبھارہے ہیں، انہیں پاور کوریڈورکے قریب تسلیم کیا جاتا ہے، حالیہ دنوں میں انہوں نے غیر ملکی اور ملکی کوچز سے معاہدے کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ 

اِس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ میں جنید ضیاء کےپاس ڈومیسٹک کرکٹ کا چارج ہے، یہ عہدہ بھی ہارون رشید کے پاس تھا، جبکہ ایزد سید کی جگہ ذاکر خان قومی اکیڈمی کے انچارج ہیں۔