انجری کے باعث اہم کھلاڑی ویمنز فٹبال ورلڈ کپ سے باہر

6 Jul, 2023 | 12:09 AM

ویب ڈیسک: سوئٹزرلینڈ کی نوعمر مڈفیلڈر ایمان بینی انجری کے باعث ویمنز فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ہوگئیں۔

ایمان بینی کو میگا ایونٹ کے لئے سکواڈ میں منتخب ہونے کے ایک دن بعد گھٹنے کی شدید انجری کے باعث ویمنز ورلڈ کپ سے باہر کر دیا گیا ، 16 سالہ مڈفیلڈر مراکش کے خلاف ٹیم کے دوستانہ میچ سے قبل ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئیں۔بینی جو ینگ بوائز کلب کے لیے کھیلتی ہیں انہوں نے 30 جون کو زیمبیا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا، ان کی جگہ بائر لیورکوسن کی امیرہ ارفاؤئی کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ایونٹ کے شیڈول کے مطابق گروپ اے میں شامل سوئس ٹیم کا مقابلہ 25 اور 30 جولائی کو ناروے اور نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

مزیدخبریں