ویب ڈیسک : کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور نے چیٹ شو، کافی ود کرن سیزن 7 میں آنے سے انکار کر دیا۔
رنبیر کپور نے کافی ود کرن میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے کہ وہ کچھ متنازعہ کہہ سکتے ہیں جو انہیں مشکل میں ڈال سکتا ہے۔رنبیر کافی ود کرن سیزن 5 کے ایپیسوڈ 4 میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئےتھے۔رنبیر نے ایک شرط کا انکشاف کیا ہے جو انہیں شو میں آنے کے لیے راضی کر سکتی تھی۔
یاد رہے رنبیر کی اہلیہ عالیہ بھٹ شو کے پہلے مہمانوں میں شامل ہیں، وہ پہلی قسط میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ساتویں سیزن میں رنبیر کی غیر موجودگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرن جوہر نےایک انٹرویو میں بتایا وہ میرے ایک قریبی دوست ہیں ،انہوں نے کہا ہے اگر میں کچھ کہوں گا تو گڑبڑ ہو جائے گی اسی لیے میں نہیں آ رہا۔وہ کہتے ہیں، ’’تم مجھےوہ رقم ادا کرو جو تمہیں مل رہی ہے، پھر میں آؤں گا‘‘۔
میں نے کہا ؛میں آپ کو کیوں ادا کروں؟ میں نہیں دے رہا ، میں آپ کو ان فلموں کے لیے کافی ادائیگی کر رہا ہوں جو آپ کر رہے ہیں میں ان کا احترام کرتا ہوں کیوں کہ وہ میرے قریبی دوست ہیں، اگر وہ آنا چاہیں تو آسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ کرن جوہر رنبیر اور عالیہ کی آنے والی فلم کے پروڈیوسر ہیں، اور یہ فلم 9 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔