یوٹیلٹی سٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئےنئی مشکل کھڑی ہو گئی

6 Jul, 2022 | 04:47 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)عید الاضحٰی قریب آگئی مگر شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور آئل کی قلت کا بحران ختم نہ ہوسکا۔

عید الاضحٰی کی آمد آمد ہے اور شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور آئل کی بدترین قلت دیکھی جارہی ہے ،صبح سویرے یوٹیلٹی سٹور کھلنے سے پہلے ہی خواتین کی طویل قطاریں لگنا معمول بن گیا ہےمگر گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکنے کے باوجود بھی باری آنے پر گھی اور آئل نہیں ملتا ۔
یوٹیلٹی سٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ کے حصول کیلئے متوسط اور غریب طبقے کی خواتین کی بدترین تذلیل کا سلسلہ برقرار ہے ،مختلف بیماریوں میں مبتلا ضعیف خواتین بھی گھی اور آئل کی تلاش میں خوار ہوتی رہیں مرد صارفین نے کہا کہ کسی بھی حکومت میں ایسی تذلیل نہیں ہوئی جتنی اب ہورہی ہے ۔
شہریوں نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ کم ازکم عید الاضحٰی پر ہی گھی آئل کی سپلائی کو طلب کے مطابق فراہم کی جائے تاکہ غریب طبقہ سکوں سے عید گزار سکے۔
 

مزیدخبریں