ڈالر کی بڑھتی قیمت سے متعلق اہم خبر

6 Jul, 2022 | 04:46 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) انٹربینک  میں ڈالر مزید مہنگا،  انٹربینک میں ڈالر1 روپے 5 پیسے مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق انٹربینک میں ڈالر 206.94 روپے سےبڑھ کر 207.99روپے پر بند ہوا ،تین روز میں انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 43 پیسے مہنگا ہوچکا ہے. ماہرین کا کہناتھا کہ روپے کی قدر میں اتار چڑھاو کا رجحان رہے گا،عید الاضحیٰ  کی 5 روز کی تعطیل پر روپے پر دباو دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز   انٹربینک میں ڈالر 204.56 روپے سے بڑھ کر 206.94 روپے پر بند ہوا تھا،ایک دن میں روپے کی قدر میں 1.15 فیصد کمی ہوئی جبکہ کاروبار کے دوران طلب پر ڈالر کی خریداری دیکھی گئی۔

مزیدخبریں