ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

PTI
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رجسٹرار اعتراضات کے خلاف اپیل میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات بے بنیاد اور بلاجواز ہیں۔ درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ رجسٹرار آفس کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے چیمبر اپیل منظور کرلی اور رجسٹرار اعتراضات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے  کہا کہ بادی النظر میں رجسٹرار اعتراضات درست نہیں۔ درخواست کو کھلی عدالت میں میرٹ پر سنا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے خواجہ حارث نے درخواست پر دلائل دیے۔