سوزوکی موٹرز نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

6 Jul, 2022 | 06:42 PM

ویب ڈیسک : پاک سوزوکی موٹر ز نے جون 2022 میں 16,000 سے زیادہ گاڑیاں فروخت کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا .

پاک سوزوکی موٹر ز کی جانب سے 2022 کے پہلے نصف کے مالیاتی اعداد و شمار جاری کردیے گیے ہیں جن کے مطابق سوزوکی نے دسمبر 2021 میں 15,500 سے زیادہ گاڑیاں  فروخت کرنے کااپناہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیاہے۔
جہاں پر 2022 ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان کی کار انڈسٹری کے لیے ایک ہنگامہ خیز سال رہا ہے وہیں پر سوزوکی نے نیا سیلز ریکارڈ بنا کر سب کو حیران کردیا۔
اگرچہ کار ماڈلز کی سیلز لسٹ ابھی جاری نہیں کی گئی لیکن سوزوکی حکام کا کہنا ہے کہ اس ریکارڈ میں نئی سوزوکی سوئفٹ کا بہت بڑا حصہ ہے۔یاد رہے کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی چھوٹی گاڑیوں کے سیگمنٹ میں سب سے زیادہ گاڑیوں کے لائن اپ کے ساتھ عوام میں سب سے زیادہ مقبول کمپنی ہے جس کا آٹو موٹیو سیکٹر میں 60 فیصد سے زیادہ حصہ ہے۔

مزیدخبریں