اس سال کون سے چار بہترین سما رٹ فون لانچ ہونگے ؟ جانیئے

6 Jul, 2022 | 06:27 PM

ویب ڈیسک :   ایپل آئی فون 14 ، نتھنگ فون 1 ، ون پلس 10 اور سیسمسنگ گلیکسی فلپ ان سمارٹ فون کی فہرست میں شامل ہیں جو 2022 کے آخری حصے میں لانچ ہونے والے بہترین فون ہونگے ۔ 

فہرست میں سب سے ٹاپ پر آنے  والا سمارٹ فون آئی فون 14 پرو ہے ، ایپل کمپنی دنیا کی سب سے بڑی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہے۔ ایپل کمپنی کا سب سے ہاٹ سیلنگ فون اب تک کا آئی فون 6 رہا ہے جس کے بعد ایپل کمپنی کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا ۔  ایپل کمپنی نے اعلا ن کیا ہے کہ آئی فون 14 پرو بھی جلد مارکیٹ میں لانچ کیا جائے گا مگر  فی الحال  لانچ کرنے کی  کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر نتھنگ فون 1 ہے ۔  اسمارٹ فون کو ڈیزائن کے عجوبے کے طور پر بنایا گیا ہے جس کی بیک سائڈ  ٹرانسپیرینٹ  ہے۔ ڈیوائس میں فون کے عقبی حصے میں روشن روشنی کی پٹیاں بھی ہیں  جو آپ کو کسی بھی جدید دور کے اسمارٹ فون پر نہیں ملے گی۔

 سیمسنگ کا فون Galaxy  Z Flip 4  بھی اس سال لانچ ہوگا ، سیسمنگ کمپنی دنیا کی دوسری سمارٹ فون بنانے والی بڑی کمپنی مانی جاتی ہے ۔ آنے والا Z Flip 4 اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں میں فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کے بارے میں تاثر کو بدل سکتا ہے۔

فہرست میں اگلا فون  ون پلس 10 ٹی کا ہے ، پلس 10 ٹی کا  ڈسپلے فلیٹ ہوگا اور الرٹ سلائیڈر وہاں نہیں ہوگی ۔  سنیپ ڈریگن  پروسیسر کی بدولت 'T' ماڈل پر قدرے بہتر کارکردگی کی توقع کی جاسکتی ہے ۔ ہمیں OnePlus 10 Pro اور آنے والے OnePlus 10T کے درمیان کوئی زیادہ  فرق نظر نہیں آتا ۔ 

مزیدخبریں