ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کا معاملہ ، اندرونی کہانی سامنے آگئی

Haleem Adil Sheikh
کیپشن: Haleem Adil Sheikh
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے معاملے کی اندرونی کہانی  سامنے آگئی  ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کا اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے لئے اینٹی کرپشن سندھ کی جانب سے 6 جولائی کو خط لکھا گیا تھا۔

 خط کے متن کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خلاف اینٹی کرپشن جامشورو تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا جو کہ سرکل آفیسر ذیشان حیدد میمن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

خط میں محکمہ داخلہ سندھ نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے متعلق پنجاب حکومت سے اجازت طلب کی اور ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم کو پولیس کی مدد مانگی گئی۔

بعدازاں محکمہ داخلہ پنجاب نے سندھ اینٹی کرپشن کی درخواست پر حلیم عادل شیخ  کو گرفتار کرنے کی اجازت دی۔