ویب ڈیسک:ملک میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا جب کہ 168 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 ہزار 150 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 805 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 69 فیصد رہی جب کہ اب بھی 168 افراد کی حالت خطرے میں ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں صوبہ سندھ سب سے آگے ہے۔