ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دعا زہرا کے والدکا بڑااقدام ،عدالت سے اہم خبرآگئی

دعا زہرا کے والدکا بڑااقدام ،عدالت سے اہم خبرآگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق مہدی کاظمی کی نئی درخواست فوری سماعت کیلیے منظور کرلی۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے دائر نئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ دعا کو ظہیر احمد نے اغوا کیا ہے۔

درخواست میں مہدی کاظمی نے کہا کہ جب دعا زہرا کے اغوا کا واقعہ ہوا تو اس وقت دعا کی عمر 13 سال 11 ماہ اور 19 دن تھی، دعا زہرا کی عمر سے متعلق نادرا دستاویزات، تعلیمی اسناد، پاسپورٹ اور برتھ سرٹیفکیٹ موجود ہے۔

مہدی کاظمی کا درخواست میں مزید کہنا ہے کہ ظہیر احمد نے میری کم عمر بیٹی کو پنجاب لے جا کر شادی کی، نکاح نامے پر دعا کی عمر 18 سال ظاہر کی گئی تاکہ نکاح کو جائز قرار دیا جائے۔