پنجاب حکومت کا مویشی منڈی جانیوالے افراد کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

6 Jul, 2022 | 10:39 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے مویشی منڈیوں میں جانے والے شہریوں کی سہولت کے لیے 6 جولائی سے 9 جولائی تک مفت شٹل سروس چلانے کا اعلان کردیا۔

محکمہ بلدیات کے مراسلے کے مطابق شہریوں کو مویشی منڈیوں تک لےجانے کے لیے شٹل سروس صبح 7 سے رات 9 بجے تک چلائی جائے گی، جانوروں کے ہر سیل پوائنٹ کے لیے کم ازکم 2 گاڑیاں بطور شٹل سروس چلائی جائیں گی۔

محکمہ بلدیات کے متعلقہ افسران اوراہلکاروں کو شٹل سروس کے لیے گاڑیوں کی فراہمی کا فوری بندوبست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں