کوہ پیما شہروز کاشف کا پتہ چل گیا

6 Jul, 2022 | 09:15 AM

ویب ڈیسک: شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان کا کہنا ہے کہ کوہ پیما شہروز کاشف کا پتہ چل گیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان نے بتایا کہ شہروز چوتھے سے تیسرے کیمپ میں آتے دکھائی دیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شہروز اور ان کے ساتھی فضل دونوں کیمپ تھری کی طرف جا رہے ہیں۔

شہروز کاشف کے والد نے کہا کہ بیٹے اور ان کے ساتھی کی کسی نے مدد نہیں کی، دونوں اپنی مدد آپ کے تحت پہنچ رہے ہیں۔ کاشف سلمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہروز کاشف اور ان کے ساتھی کو ریسکیو نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ شہروز کاشف نے گزشتہ صبح نانگا پربت چوٹی سر کی تھی جس کے بعد وہ نانگا پربت سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے تھے۔

شہروز کاشف کا گزشتہ روز نانگا پربت سر کرنے کے بعد واپسی پر اپنے والدین سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں