ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو اہم وزراء نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا

دو اہم وزراء نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو  بڑا دھچکا لگ گیا، کابینہ کے دو اہم وزراء نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا، ہیلتھ سیکرٹری ساجد جاوید اور  برطانوی وزیر خزانہ رشی سونک اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ۔

اس حوالے سے مستعفی ہیلتھ سیکرٹری ساجد جاوید نے کہا ہے کہ میں نے بھرپور عوامی خدمات انجام دیں لیکن عوامی توقعات پر پورا نہیں اترسکا۔ عوام سمجھتے ہیں کہ نہ ہم قومی مفاد میں کام کر رہے ہیں اور نہ ہی اس قابل ہیں، بورس جانسن بطور  وزیراعظم میرا اعتماد کھو چکے ہیں، میں نے استعفے کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کر دیا ہے۔

رشی سونک کا کہنا تھا کہ عوام سمجھتے ہیں کہ حکومت صحیح اور سنجیدہ طریقے سے چلائی جانی چاہیے،شاید ہم عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی توقعات پر ضرور پورا اترے گی۔

کابینہ ارکان کے استعفوں کے معاملے  پر لندن کے میئر صادق خان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ بورس جانسن سے بہتر لیڈر کا مستحق ہے،  برطانوی عوام، لندن کےشہریوں اورکابینہ اراکین کو بھی اس کا اندازہ  ہے۔