آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ،پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

6 Jul, 2022 | 12:25 AM

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں 52.38 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پرآگیاجبکہ ہندوستان 52.08کیساتھ اس ٹیبل پوائنٹس میں چوتھے نمبر  پر ہے ۔بھارت کی دو پوانٹس کی تنزلی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث ہوئی اور اس پر بھارتی ٹیم کو 40 فیصد جرمانہ بھی اداکرنا پڑا ۔

اس ٹیبل پوائنٹ پر آسٹریلیا 77.78کیساتھ پہلے نمبر پر جبکہ جنوبی افریقہ 71.43 کیساتھ دوسری نمبر پر ہے ۔ انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے خلاف میچ جیتنے کے باوجود ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

مزیدخبریں