ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہوں کا دکان پر حملہ ۔ شراب کی 12بوتلیں ڈکار گئے

چوہوں کا دکان پر حملہ ۔ شراب کی 12بوتلیں ڈکار گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چوہوں کو کھانے پینے  کی اشیا پر حملہ کرتے تو سنا ہی ہوگا مگر اب کی بار بھارت  میں ایک منفرد واقعہ پیش آیا  جہاں چوہےبنددکان میں موجود شراب کی 12 بوتلیں خالی کرگئے

 تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک شراب کی دکان میں رکھی بوتلوں میں سے 12 بوتلیں چوہے خالی کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  واقعہ ضلع نلجریس کے قریب گڑالر میں پیش آیا۔  دکان مالک کا کہنا تھا کہ اس نے جب دکان کھولی تو وہاں پڑی تقریباً 12 بوتلوں کے ڈھکن کھلے ہوئے تھے۔ جب واقعے کی چھان بین کی تو اسے دکان میں چوہوں کی موجودگی کا علم ہوا۔بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ اور پابندیوں کے باعث  مارکیٹس بند تھیں، کوروناکیسز میں کمی کےبعدکاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی  ہے ،بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے باعث دکان بھی کافی عرصے سے بند تھی۔