ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ کالونیل دورکے پروٹوکولز کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےاپنے ٹویٹر پیغا م میں کہا ہےکہ کالونیل دورکے پروٹوکولز کو ختم کرنے جارہے ہیں ، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور وزرا کی سیکیورٹی کا از سرنو جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیکیورٹی کے امور پر جامع پالیسی لائیں گے۔
To save taxpayer money & avoid inconvenience to the public I will not be going to any private function with protocol & security. I am also reviewing protocol & security for ministers, governors & PTI CMs to decide how we can minimise expenditure & end public inconvenience.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 6, 2021
وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ قومی خزانےکی رقم بچانے کے لیے وہ آئندہ کسی بھی نجی تقریب میں پروٹو کول کے ساتھ شریک نہیں ہوں گے۔