(علی ساہی)بس چھوٹے اہلکاروں کے ہی نہیں بڑے افسران کے بھی ڈرگ ٹیسٹ ہونگے،آئی جی پنجاب نے اعلیٰ افسران کے ڈرگ ٹیسٹ کروانے کے احکامات جاری کردیے۔
تفصیل کےمطابق کانسٹیبل سے ڈی ایس پی کے بعداعلی افسران کےڈرگ ٹیسٹ کروانے کاحکم جاری کردیا گیا ہے،لاہورسمیت پنجاب بھرمیں تعینات اعلی افسران کے ڈرگ ٹیسٹ کروائیں جائیں گے،پہلے مرحلے میں پنجاب بھرمیں خفیہ رپورٹس پرکانسٹیبل سے ڈی ایس پی رینک کے ڈرگ ٹیسٹ کا عمل جاری ہے۔
خفیہ رپورٹس کے مطابق اعلی افسران کا بھی ڈرگ ٹیسٹ کروایا جائے گا،دوسرے مرحلے میں کسی بھی مشکوک اہلکار یا افسرکاڈرگ ٹیسٹ کروایا جائےگا،آئی جی پنجاب نےمنشیات استعمال کرنے اورمنشیات فروشی کاحصہ بننے والے ملازمین کےخلاف قانونی کاروائی کاحکم دیا ہے۔