یاسمین راشد نے محکمہ صحت کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اہم احکامات جاری کردیے

6 Jul, 2021 | 08:37 PM

M .SAJID .KHAN

(عظمت مجید)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صحت کے تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ احکامات محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے، اجلاس میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم،سپیشل سیکرٹری سلمان غنی،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن غلام فرید،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرعمرفاروق،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف ودیگر افسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب کے نئے اور موجودہ ڈی ایچ کیوز،ٹی ایچ کیوز،بی ایچ یوز،آرایچ سیز،صحت گھرپروگرام،ٹراما سنٹرزاور ڈائیگناسٹک سنٹرزکی اپ گریڈیشن اور قیام کا تفصیلی جائزہ لیاہے،سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو صحت کے تمام منصوبوں بارے پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم صحت اقدامات کے تحت پنجاب کے 8 اضلاع میں سرکاری ہسپتالو ں کی اپ گریڈیشن پرکام تیزی سے جاری ہے، ڈی ایچ کیوملتان اور ٹی ایچ کیو تونسہ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے،سیکرٹری جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی صحت گھرپروگرام کی خود نگرانی کررہے ہیں، پنجاب کے دوردرازعلاقہ جات میں عوام کی سہولت کی خاطر جدیدٹراماسنٹرزقائم کئے جارہے ہیں،پنجاب میں 13نئےٹراماسٹرزقائم کئے جارہے ہیں، پنجاب میں 26پرانے ٹراماسنٹرزکی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔

نئے ہسپتالوں کی تعمیراورموجودہ ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے بعد آنے والے مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات دستیاب ہوں گی،وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے ایڈمن ونگ کی ری ویمپنگ کا بھی جائزہ لیا، وزیر صحت کومحکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں منظورشدہ اور خالی آسامیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں 2500خالی آسامیوں پربھرتی کے لئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھیج دی گئی ہے،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکو ملازمین کے تمام پنشن کیسزکو جلدنمٹانے کی ہدایت کی گی ہے،پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کویقینی بنایاجارہاہے۔

سپیشل سیکرٹری سلمان غنی نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ بارے پریزینٹیشن پیش کی، سرکاری ہسپتالوں میں میڈیسن انوینٹری مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کومزیدبہتربنایاجائے گا اور سرکاری ہسپتالوں میں بائیومیٹرک حاضری کے نظام کو مزیدبہتربنایاجارہاہے۔
 

مزیدخبریں