لاہور میں کوروناکےمثبت کیسز کی شرح 1.1 فیصد کی سطح پر آ گئی

6 Jul, 2021 | 08:30 PM

سٹی42: لاہور میں کورونا کی مثبت شرح 1.1 فیصد کی سطح پر آ گئی۔24گھنٹوں میں72 نئے مریض سامنے آئےاور 3 اموات رپورٹ ہوئیں  جبکہ ہسپتالوں میں زیر علاج 38 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
  تفصیلات کے مطابق  کوروناوائرس کی شدت میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 72 نئےمریض سامنے آئے اور 3 اموات رپورٹ ہوئیں، ہسپتالوں میں مجموعی طور پر کورونا کے 173 مریض زیر علاج ہیں جن میں 71 کنفرم اور 102 مشتبہ مریض شامل ہیں ۔ ان میں 38 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ مریضوں کی تعداد میں کمی سے ہسپتالوں کے آئی سی یوز میں 85 فیصد بیڈز خالی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے  پاکستان میں مزید 28 اموات اور830 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد رہی۔کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار452اورمثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 64 ہزار490 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار390ہے اور 9 لاکھ 8 ہزار648افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں