(ویب ڈیسک) پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اکثر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں، اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کانام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اپنی منفرد اداکاری کی بدولت شوبز کی دنیا میں مختلف انداز اپناتے اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا،اداکارہ کی یہ ویڈیو ان کے نئے پروجیکٹ کی ہے، ویڈیو میں صبا قمرکو میڈیم نورجہاں کے گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ہمراہ ٹیم کا لڑکا بھی اس ویڈیو میں موجود ہے۔
33 سالہ اداکارہ چارٹ ٹاپنگ پروجیکٹس کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں جبکہ بہت سے لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ صبا تخلیقی اسکرپٹ پر کڑی نگاہ رکھتی ہے اس طرح ان کے ڈرامے بھی کامیاب ثابت ہوئے ہیں، اداکارہ صبا قمر اپنے نئے پروجیکٹ' تمہارے حسن کے نام' کے ساتھ سکرین پرواپس آئیں گی، اس ویڈیو کو اب تک 14 ہزار 5 سو سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ کمنٹس سیشن میں تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایک ٹی وی شو میں شرکت پر ان سے میزبان نے دلچسپ سوالات کئے اور ان کے مستقبل کے بارے میں پوچھا کہ وہ اب کس ڈرامے میں کام کرنے والی ہیں؟میزبان کوجواب دیتے ہوئے اداکارہ صبا قمر کا کہناتھا کہ کسی اچھے پراجیکٹ سے آفر آئی تو ضرور کروں گی اس کے لئے مجھے سر بھی منڈوانا پڑا تو یہ کام بھی کروں گی۔
اس حوالے سےاداکارہ نے اپنے ساتھی اداکاروں سے فون پر رائے بھی لی جس پر اداکار عدنان صدیقی ، مہوش حیات اور سرمد کھوسٹ نے رضا مندی کا اظہار کیا جبکہ اداکار بلال اشرف نے اداکارہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر وہ کوئی ہالی ووڈکا بڑا پراجیکٹ کرنے جارہی ہیں تو وہ لازمی اس آپشن کا انتخاب کریں۔