شیراکوٹ؛ کرنٹ لگنے سے لیسکو لائن مین جاں بحق

6 Jul, 2021 | 07:01 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری)شیراکوٹ میں لیسکو کا لائن مین حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا.

پولیس کے مطابق شیرا کوٹ میں لیسکو کا لائن مین کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہوا،عابد بجلی کے مین پول پر بجلی ٹھیک کرتے ھوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ھوا اور کرنٹ لگنے کے باعث کھمبے پر ہی جان کی بازی ہار گیا،پولیس کے مطابق لیسکو کی جانب سے حفاظتی انتظامات نہیں کئے گئے اور دوران مرمت بجلی بھی بند نہیں کی گئی جس کے باعث لائن مین عابد کی موت واقع ہوئی،پولیس نے متوفی عابد کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی،پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی جانب سے کوئی درخواست موصول ہوئی تو قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

مزیدخبریں