جعلی رسیدوں پر ایم آر آئی ٹیسٹ، خزانےکو چونا لگا دیا گیا۔۔۔

6 Jul, 2021 | 06:25 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز و جنرل ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں جعلی رسیدوں پرسٹی سکین اورایم آر آئی ٹیسٹ کرانےکاانکشاف ،،مافیا جعلی رسیدوں پر سٹی سکین اور ایم آر آئی ٹیسٹ کرواکر سرکاری خزانے کو چونا لگانے میں مصروف۔
  پروفیسر ڈاکٹر صائمہ امیرنےایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو تحریری طور پر آگاہ کردیا جبکہ  ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی. پندرہ روز کا آڈٹ کرنے پر بوگس رسیدوں پر ادائیگی کا معاملہ سامنے آیا۔

جنرل ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ ہے. دونوں اداروں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کرنے کےلیے نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیاگیاہےکمپیوٹرائزڈ ریکارڈ صرف ایک نجی کمپنی کے پاس ہے جعلی رسیدیں کیسے بن سکتی ہیں؟

 ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا ہےکہ  جعلی  رسیدوں کے عوض ادائیگی میں عملے کے جو افراد ملوث ہوئے محکمہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی انکوائری کمیٹی ذمہ داروں کا تعین کرنے کی پابند ہوگی.

مزیدخبریں