(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کا کہناتھا کہ ہم نے ایک بڑا فیصلہ کیا جس کے تحت ٹرانس جینڈر کے لئے سکول کھولے جارہے ہیں،ایجوکیشن کے بعد دوسرا سٹیپ یہ ہوگا کہ ان کو نوکریاں دیں جائیں، کل ملتان میں پہلے سکول کی اوپننگ ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مرادراس نے فلیٹیز ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانس جینڈر کے لئے سکول کھولنے جارہے ہیں کیونکہ وہ جب ریگولر سکول میں جائیں گے تو ان کو مشکلات درپیش ہوں گی،بعض اوقات بچے چونکہ ناسمجھ ہوتے ہیں وہ ایسے سخت الفاظ کہہ جاتے ہیں جن کو برداشت کرنا پڑتا ہے، ہمارا پہلا سٹیپ یہ کہ ہم ٹرانس جینڈر کے لئے سکول کھول رہے ہیں، اس کا نام ہم نے ٹرانس ایجوکیشن رکھا ہے، ایم فل بھی ڈھونڈے ہیں جو کہ ان سکول میں پڑھانا چاہتے ہیں، دوسرا سٹیپ یہ ہوگا کہ ان کو نوکریاں دیں جائیں۔
اس اقدام کا مثبت رزلٹ آئے گا، اس مقصد کے لئے ہم پہلے ملتان میں ان کے لئے سکول کھول رہے ہیں جو کہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹراحتشام تمام فرائص اپنی زیر نگرانی کرائیں گے،اس کے بعد لاہور، راولپنڈی اور جتنے ہمارے مین ڈویژن ہیڈکوارٹر ہیں وہاں ٹرانس جینڈر کے لئے سکول کھولیں گے، وہ دن بھی آئے گا جب یہ ریگولر سکولوں میں آئیں گے، سب ہمارے لوگ ہیں، سب کے لئے جگہ بنانی ہے۔
ڈاکٹر مراد راس کا کہناتھا کہ جو ٹرانس جینڈر نے مطالبات کئے ہم ان کو ضرور پورا کریں گے،یہ ایک بڑا سٹیپ ہے اور کل ملتان میں سکول کھلے گا،دوسری چیز انرولمنٹ ہم نے شروع کردی ہے کیونکہ 3 ہفتے کے لئے سکول بند ہیں،انصاف آفٹر نون سکول 15 جولائی تک ویریفائی ہوجائیں گے،پنجاب کے سکولوں کے ساتھ انصاف آفٹرنون سکول کا بورڈ بھی آویزں کیاجائے گا۔
تاکہ لوگوں کا پتہ لگے کے پرائمری سکول ایلیمنڑی میں بدل چکا ہے، ان چیزوں سے ہم سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کریں گے،ہمارے 5 سال ختم ہونے پر پاکستان اور دوسرا بڑا یہ ادارہ ایک موبائل پر موجود ہوگا، کسی بچے کو ڈھونڈنا، سکول یا کسی اساتذہ کو اس کو آسانی سے تلاش کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے خواجہ سراؤں کی تعلیم کے بارے میں منصوبہ بنایا ہے، اس سے قبل خواجہ سراؤں کو سکولوں میں داخلہ نہیں ملتا تھا، اب پنجاب حکومت نے خواجہ سراؤں کے ساتھ متعدد اجلاسوں کے بعد فیصلہ کیا کہ خواجہ سرا اب عام تعلیمی اداروں میں پڑھیں گے اور انہیں حکومت روزگار بھی دے گی۔