وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبہ کو خوشخبری سنادی

6 Jul, 2021 | 04:45 PM

M .SAJID .KHAN

(مانیٹرنگ ڈیسک) شفقت محمودنے طلبہ کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ان کے لئے نئی ایپلیکیشن  اور  ای پورٹل کا آغاز کیا جس کے تحت طلبہ کو اب  برابری کے سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے لمبی قطاریوں میں لگنے کی ضرورت نہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبہ کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے نئی ایپلیکیشن  اور  ای پورٹل کا اجراء کیا، وفاقی وزیر تعلیم نے برابری کے سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے ای پورٹل اور ایک موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کیا،اس حوالے سے (آئی بی سی سی) نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا، ٹویٹ میں بتایا کہ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے آج  ای پورٹل اور ایک موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کیا، اس ایپلیکیشن سے بیرون ممالک مقیم طلبہ مستفید ہوسکیں گے۔

لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل طلبا کو چیئر مین کی بین بورڈ کمیٹی (آئی بی سی سی) میں درخواست دینے اور برابری کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے لمبی قطار میں انتظار کرنے کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، ای پورٹل اور ایپ کا آغاز طویل عمل کو آسان بنائے گا۔

اب ایک طالب علم برابری کے سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے آن لائن درخواست دے سکتا ہے اور اسے کہیں جانا نہیں پڑے گا ، ادائیگی بھی آن لائن کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مینوئل نظام کو ختم نہیں کیا جا رہا ہے اور اگر کچھ لوگوں نے اس کا انتخاب کیا تو وہ اس کی جگہ پر قائم رہے گا، اس اقدام کو ایک انقلابی تبدیلی قرار دیتے ہوئے شفقت محمود کا کہناتھا کہ اس ایپلیکیشن  کا مقصد نوجوانوں کی سہولت دینا اور اس عمل کو آسان بنانا ہے، حکومت تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

مزیدخبریں