میٹرو بس میں آگ لگ گئی

6 Jul, 2021 | 03:40 PM

Imran Fayyaz

(عثمان علیم)میٹرو بس میں ایک بار پھر آتشزدگی کا واقعہ پیش آ گیا،میٹرو بس میں کچہری سٹیشن کے قریب آگ لگی۔

تفصیلات کے مطابق   کچہری سٹیشن کے قریب میٹر و بس میں آگ لگ گئی، آگ  9694 نمبر بس میں لگی جس کا ماڈل 2013 ماڈل تھا،موقع پر موجود عملے نے آتشزدگی بجھانے والے آلات سے آگ پر قابو پایا۔ خوش قسمتی سے آگ لگنے کے دوران کوئی بھی جانی نقصان نہ ہوا۔ 

 واضح رہے کہ قبل ازیں بھی  یادگار میٹرو سٹیشن کے قریب میٹرو بس میں بس میں وائرنگ شارٹ ہونے کے باعث آگ  لگی تھی۔ بس میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے کے بعد میٹرو بس سروس تعطل کا شکار رہی گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعے میں ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا تھا تاہم بس جل کر خاکستر ہوگئی تھی۔ 

مزیدخبریں