مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان اور انگلینڈ کی ون ڈے سیریز سے قبل انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ ارکان میں کرونا وائرس کی تصدیق۔
تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے 7 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے جن میں 3 کھلاڑی اور 4 مینجمنٹ کے ارکان شامل ہیں۔ انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ حکومتی قوانین کے مطابق کورونا مثبت آنے والے افراد قرنطینہ کریں گے، جب کہ انگلینڈ ٹیم کے باقی قریبی ارکان کو بھی آئسولیشن میں بھیج دیا ہے۔
ای سی بی کے کا کہنا ہے کہ پاکستان انگلینڈ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی جس کے لیے بین اسٹوکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ نئے اسکواڈ کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہو گا۔ جس میں دونوں ٹیمیں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔