ٹیکس چوری کرنے والوں کےلئے بری خبر

6 Jul, 2021 | 02:10 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)پراپرٹی ٹیکس چوری کرنے والوں کےلئے بری خبر،محکمہ ایکسائز نے 5سال بعد ویلیوکے مطابق ٹیکس بڑھانے کےلئے سروے محکمے کے افسران کی بجائے آؤٹ سورس کروانے کےلئے سمری بھجوا دی۔

 تفصیلات کے مطابق سروے سے سالانہ 4سے 5ارب کا فائدہ ہوگااورٹیکس چوربےنقاب ہونگے۔پراپرٹی ٹیکس کی سالانہ کولیکشن بڑھانے اورٹیکس چوروں کی نشاندہی کےلئے محکمہ ایکسائز کی جانب سے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔5سال بعد ویلیوکے مطابق ٹیکس بڑھانے کےلئے سروے محکمہ کی بجائے  آؤٹ سورس کروانے کےلئے سمری بھجوا دی گئی ہے۔

ایکسائزحکام کےمطابق گزشتہ 7 سال سے مختلف وجوہات کی وجہ سےسروے نہیں کروایا جاسکا۔ پنجاب بھرمیں 42لاکھ پراپرٹی مالکان سے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے ، گزشتہ مالی سال میں 14ارب روپے کی وصولی کی گئی ہے، 2014کے سروے میں ٹارگٹ میں 1ارب کااضافہ ہواتھا جبکہ رواں سال سروے سے 4سے 5 ارب کااضافہ متوقع ہے۔

 آؤٹ سورس سروے کروانے سے زیادہ بہترنتائج سامنے آئیں گے اورایکسائز ملازمین سے پراپرٹی مالکان سے ملی بھگت کرکے ٹیکس چوری کروارہے ہیں وہ بھی بےنقاب ہونگے۔حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد عملدرآمدشروع کر دیا جائے گا۔
 

مزیدخبریں