جوہر ٹاؤن دھماکہ، مرکزی ملزم عید گل نظروں سے اوجھل کیوں رہا ؟ پتہ چل گیا

6 Jul, 2021 | 02:05 PM

Malik Sultan Awan

عرفان ملک: جوہر ٹاؤن دھماکے نے پنجاب پولیس کی آنکھیں کھول دیں، عید گل نظروں سے اوجھل کیوں رہا ؟ پتہ چل گیا.

 تفصیلات کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں ملوث عید گل محض اس لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آنکھوں سے اوجھل رہا کیونکہ  اس کے فورتھ شیڈول میں شامل بھائی اورنگ زیب کی مانیٹرنگ نہیں ہورہی تھی ۔تاہم موجودہ ملکی صورتحال اور جوہر ٹاؤن دھماکے کے بعد فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے۔

فورتھ شیڈول میں شامل کالعدم تنظیموں کے افراد کی مانیٹرنگ کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے ، پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیمیں مانیٹرنگ سسٹم میں شامل کر دی گئیں۔
  اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کاکہنا ہے کہ مختلف کالعدم تنظیموں اور مسالک کے شہر میں ایک سو بارہ فورتھ شیڈول کے افراد شامل ہیں۔ ان افراد کے گھروں اور ٹریولنگ ہسٹری کی رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر مرتب کی جا رہی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ افراد  کس سے رابطے میں رہے اور اسکے مقاصد کیا تھے اس پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں