ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر بیوروکریٹ "ٹی کے" کے داماد کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ مل گیا

Senior Bureaucrat Tahir Khurshid
کیپشن: Senior Bureaucrat Tahir Khurshid
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (سٹی42) پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم طاہر خورشید المعروف'' ٹی کے '' کے داماد کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ مل گیا، سینئر بیوروکریٹ کے داماد چودھری احسن سلیم بریار پی پی 38 سیالکوٹ سے ضمنی الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق سنیئر ترین بیوروکریٹ طاہر خورشید کے داماد کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ مل گیا، تحریک انصاف نے چودھری احسن سلیم بریار کو پی پی 38 سیالکوٹ کا ٹکٹ دے دیا ہے، طاہر خورشید بطور پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم پنجاب کام کر رہے ہیں جن کے داماد چودھری احسن سلیم بریار اب پی پی 38 سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کے لیے صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑیں گے۔

واضح رہے کہ نشست (ن) لیگ کے ایم پی اے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی، پی ٹی آئی نے کامیابی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں، آزادامیدوارو ں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے بھی رابطے، عہدیداروں کو ٹاسک دیدیا گیا۔

دوسری جانب  نیب لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو 8 جولائی کو طلب کر لیا، ان پر بطور سیکرٹری مواصلات آمدن سےزائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، طاہر خورشید پر من پسند افراد کو کروڑوں کے ٹھیکے دلوانے کا بھی الزام ہے۔ نیب نے طاہر خورشید کےاثاثہ جات کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ نیب نے ایف بی آر، ایکسائز، ریونیو ودیگر اداروں کو خطوط ارسال کردیئے ہیں.

Sughra Afzal

Content Writer