وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹاپ بیوروکریٹس کو مسترد کردیا

6 Jul, 2021 | 01:51 PM

Malik Sultan Awan

قیصر کھوکھر: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈی سی کی تعیناتی کے لئے انٹرویوز کئے،  وزیر اعلی نے ڈی سی تعینات کرنے لئے متعدد اعلی افسران کے نام ڈراپ کر دئیے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈی سی تعینات کرنے کیلئے افسران کے انٹرویوز کئے گئے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈی سی لگنے کیلئے متعدد اعلی افسران کے نام ڈراپ کر دئیے۔ ڈی ایم جی افسر خضر افضال چودھری اور نعمان یوسف کا انٹرویو ہوا مگردونوں کلیئر نہ ہو سکے۔

ڈی ایم جی افسر سائرہ عمربھی انٹرویو میں فیل ہو گئیں۔ عمرانہ توقیر اور حسین بہادر علی کا بھی انٹرویو مگر وہ بھی کلیئر نہ ہو سکے۔ وزیر اعلی نے مذکورہ افسران کے فیل ہونے پر نام ڈراپ کر دیئے ۔

مزیدخبریں