ملک اشرف: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم انتظامی حکم جاری کردیا رجسٹرار سمیت اہم عہدوں پر تقرر و تبادلے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان احمد سعید رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیاگیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے منظوری دے دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعود ارشد کوڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یار احمد ولانہ کو پرسنل سٹاف افسر برائے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرشید عابد کو سیشن جج ایچ آر لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹس محمد امیر بھٹی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اُٹھا لیا
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ کو تبدیل کرکے انہیں سیشن جج قصور تعینات کیا گیا ہے۔سیشن جج ایچ آر لاہور ہائیکورٹ جاوید الحسن چشتی اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ کا تبادلہ کرکے انہیں مزید تقرری کے لئے عدالت عالیہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تبدیل ہونے والوں کو فوری نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔