ویب ڈیسک: بھارتی صوبے اترپردیش کے واشم ضلع کی معمر خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ان کی بینائی واپس لوٹ آئی ہے۔
بھارتی معمر خاتون متھورا بانی بیڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ان کی بینائی واپس آ گئی ہے۔ ان کی بینائی 9 سال قبل موتیا کی وجہ سے چلی گئی تھی اور انہیں دونوں آنکھوں سے نظر نہیں آتا تھا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ اپنے رشتے داروں کے ساتھ رہتی ہیں اور انہوں نے “کووی شیلڈ ویکسین” کی پہلی ڈوز لگوائی تھی، ویکسین لگوانے کے اگلے ہی روز ان کی 30 سے 40 فیصد بینائی واپس لوٹ آ گئی۔