لاپتہ مسافر طیارے کا سراغ لگ گیا، عملے سمیت 28 افراد سوار تھے

6 Jul, 2021 | 12:48 PM

Arslan Sheikh

مانیٹرنگ ڈیسک: لاپتہ ہونے والے روسی طیارے  کا ملبہ روس کے دور دراز علاقے سمندری خلیج کمچٹکا سے مل گیا۔۔ ایک مسافر طیارہ لاپتہ ہو گیا, طیارے پر عملےسمیت 28 افراد سوار تھے.

روسی خبرایجنسی کے مطابق دو انجن والے انتنوف اے این 26 طیارے پلانا کے ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی تاہم پرواز کے کچھ دیر بعد ہی کنٹرول ٹاور سے طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مطلع ابر آلود تھا اور  طیارے کے پائلٹ نے سمندر میں لینڈنگ کی کوشش کی اور اس کوشش میں طیارہ تباہ ہوا۔ طیارے میں 22 مسافروں کے علاوہ عملے کے چھ افراد بھی سوار تھے جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔

 اے این 26 طیارہ روس کےعلاقے کاماچاتکا میں لاپتہ ہوا ہے، لینڈنگ سے قبل ایئرٹریفک کنٹرول سے طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ طیارے پر عملےسمیت 28 افراد سوار تھے جبکہ مسافروں میں ایک یا دو بچے بھی شامل تھے. طیارے کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی تھیں کہ جہاز ممکنہ طور پر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔  دوسرا انٹرفیکس بتا رہا ہے کہ مسافر طیارہ پلانا شہر کے قریب کوئلے کی کان کے قریب گر گیا ہے۔ تاہم طیارے کی تلاش کیلئے باقاعدہ آپریشن شروع کردیا گیا اور اس حوالے سے دو ہیلی کاپٹربھی روانہ کئے گئے تھے۔

روس جو کبھی طیاروں کے حادثات کی وجہ سے بدنام تھا ،وہ حالیہ برسوں میں اپنے ہوائی ٹریفک حفاظتی ریکارڈ میں بہتری لایا ہے۔ لیکن طیاروں کی بحالی اور حفاظت کے ناقص معیار اب بھی برقرار ہیں اور گزشتہ برسوں میں ملک میں کئی ہلاکت خیز فضائی حادثات دیکھنے میں آئے ہیں۔ 

مئی 2019  ایک بڑا ہوائی حادثہ پیش آیا تھا جب فلیگ کیریئر ایئرلائن ایرو فلوٹ سے تعلق رکھنے والا ایک  سپر جیٹ ماسکو کے ہوائی اڈے کے رن وے پر گر کر تباہ ہوگیا تھا اور اس افسوس ناک حادثے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔  اسی طرح فروری 2018 میں  ماسکو کے قریب ٹیک آف کے فورا بعد ہی ساراتوف ائیرلائن کا این 148 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جس میں سوار تمام 71 افراد ہلاک ہوگئے۔ جب تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ حادثہ انسانی غلطی کی وجہ سے ہوا ہے۔

مزیدخبریں