ویب ڈیسک : طالبان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 34 صوبوں کے دو سو اضلاع کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔بگرام ایئر بیس کی افغان فوج کو منتقلی کے بعد طالبان کے نئے اضلاع پر قبضوں کی مہم میں بھی تیزی آئی ہے۔
طالبان کی جانب سے روز بروز طاقت پکڑنے کے بعد افغانستان میں برقعے کی قیمتیں ڈبل ہو گئی ہیں۔ وہ لڑکیاں جو برقعہ نہیں پہنتی تھیں وہ بھی برقعہ خریدنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔ برقعے کی قیمت سات سو افغانی سے بڑھ کر 15سو افغانی ہو گئی ہے۔ دوسری طرف صوبے تخار میں طالبان کا 16 اضلاع پر قبضہ ہوگیا ہے جس کے بعد وہاں سے خواتین کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی اور شہریوں کو داڑھی رکھنے کی ہدایت کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
دوسری طرف افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا منصوبہ ہے کہ اگلے ماہ وہ افغان حکومت کو تحریری طور پر امن منصوبہ پیش کریں۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ امن مذاکرات اور ان پر عمل آنے والے دنوں کے دوران تیز ہوگا۔ اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اہم مرحلے میں داخل ہوجائے گا۔ ظاہر ہے یہ امن منصوبوں کے بارے میں ہوگا.