ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پر گلوکار عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی کی افواہیں پھیلنے کے بعد گلوکار کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔
ماضی میں عاصم اظہر کے تعلقات اداکارہ ہانیہ عامر سے تھے اور خبریں تھیں کہ دونوں جلد رشتے میں بندھ جائیں گے مگر ان کے تعلقات صرف خبروں تک محدود رہیں۔ چند ہفتے قبل ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے درمیان تلخیاں بڑھنے کے بعد اب خبریں پھیل رہی ہیں کہ گلوکار نے ماڈل میرب علی سے منگنی کرلی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں میں کسی بھی تصدیقی ذرائع کا حوالہ دیے بغیر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے سادگی سے منگنی کرلی۔دونوں نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اہل خانہ کی موجودگی میں منگنی کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں میں کسی بھی تصدیقی ذرائع کا حوالہ دیے بغیر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے سادگی سے منگنی کرلی ہے۔
دونوں نے اہل خانہ کی رضامندی سے سادگی سے منگنی کی، تاہم دونوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔ ماڈل اور گلوکارکی منگنی کی خبریں پھیلنے کے بعد ٹوئٹر پر عاصم اظہر کے نام کا ٹرینڈ بھی ٹاپ پر آگیا اور لوگوں نے ان کی پرانی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔