ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس محمد امیر بھٹی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اُٹھا لیا

Justice Ameer Bhatti oath ceremony
کیپشن: Justice Ameer Bhatti oath ceremony
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے   جسٹس محمد امیر بھٹی سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لے لیا۔

جسٹس محمد امیر بھٹی  51 ویں چیف جسٹس بن گئے

  جسٹس محمد امیر بھٹی نے لاہورہائیکورٹ کے 51 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے فاضل چیف جسٹس سے انکے عہدے کا حلف لیا۔ چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، جس میں وزیر اعلی ٰپنجاب عثمان بزدار، سینئر ترین جج ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شجاعت علی خان ،جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید ، جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عالیہ نیلم ، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی، جسٹس شاہد کریم، جسٹس چودھری عبد العزیز ، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، جسٹس جواد حسن، جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس محمد شان گل، جسٹس انوار حسین، جسٹس محمد رضا قریشی سمیت دیگر ججز نے شرکت کی۔ 

جسٹس محمد امیر بھٹی کی زندگی پر ایک نظر

سول، فوجداری آئینی، ٹیکس، الیکشن، سیٹلمنٹ اور سروس کے قوانین پر عبور رکھنے والے لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی 8 مارچ 1962ء کو بورے والا میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی اور قانون کی تعلیم ملتان سے حاصل کی، جسٹس محمد امیر بھٹی نے 1986ء میں بطور وکیل ہائیکورٹ انرولمنٹ حاصل کی اور 1999ء میں سیکرٹری ہائیکورٹ بار ملتان منتخب ہوئے۔ جسٹس محمد امیر بھٹی کا تعلق ایک پڑھے لکھے گھرانے سے ہے۔

جسٹس محمد امیربھٹی نے سپریم کورٹ وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کے 10 برس بعد 12 مئی 2011ء کو ہائیکورٹ کے جج کے طور پرحلف اُٹھایا، جسٹس محمد امیربھٹی امریکن بارایسوسی، انٹرنیشنل بار ایسوسی ایشن لندن کے عہدوں پر  فائز رہے اور مختلف اداروں میں بطور لیگل ایڈوائزر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer