(مانینرنگ ڈیسک) نائیجیریا میں مسلح حملہ آوروں نے 140 طلبا کو نائیجیریا سے اغوا کرلیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے نائیجیریا کے شہر کدونا میں بیتھل باپٹسٹ سکول سے بڑی تعداد میں بچوں کو اغوا کرلیا، مسلح افراد موٹرسائیکل پر سکول کی حفاظتی باڑیں توڑ کر اندر داخل ہوئے اور بچوں کواغوا کرلیا۔
نائیجیرین پولیس کے مطابق مسلح حملہ آور سکول کے سکیورٹی گارڈز کو قابو میں لیکر بچوں کے ہاسٹل تک پہنچے اور ہاسٹل سے بچوں کو اغوا کرکے انہیں جنگل لےگئے جب کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک خاتون ٹیچر سمیت 26 افراد کو بچا لیا گیا تاہم مسلح حملہ آور 140 طلبہ کو اغوا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
خیال رہے کہ نائیجیریا میں مسلح افراد اکثر دور دراز گاؤں میں حملہ آور ہوتی ہیں جہاں لوٹ مار، مویشیوں کی چوری کے ساتھ ساتھ تاوان کے لیے اسکول کے بچوں اور شہریوں کو اغوا کیا جاتا ہے۔ نائیجیریا میں دسمبر 2020 سے اب تک ایک ہزار سے زائد طلبا کو اغوا کیا گیا اور ان میں سے اکثر کو مقامی عہدیداروں سے مذاکرات کے بعد رہا کر دیا گیا جبکہ کئی اب بھی ان کی حراست میں ہیں۔