سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگیں

6 Jul, 2020 | 09:52 PM

Arslan Sheikh

( شہزاد خان ابدالی ) شہرکے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز خالص چوبیس قہراط فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مزید مہنگا ہوکر 1 لاکھ 6 ہزار روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 7 ڈالر اضافہ کے بعد 1784 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافہ کے بعد 106000 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافہ کے بعد 90877 روپے رہی۔

لاہور ڈویژن جیولرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری طاہر محمود بھٹی کے مطابق مالی سال 2019-2020 کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 26 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ برس جون کی تیس تاریخ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 78 ہزار 500 روپے تھی۔

مزیدخبریں