ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

24نیوزکی بندش پر مریم اورنگزیب کی شدیدمذمت

24نیوزکی بندش پر مریم اورنگزیب کی شدیدمذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا چینل 24 کی بندش کے خلاف احتجاج کرنے والے صحافیوں پر لاہور اور اسلام آباد میں پولیس تشدد ، پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ کی شدید مذمت کہتی ہیں کہ عمران صاحب لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی عمران مافیا حکومت صحافیوں کی آواز اور اِن ادارے بند کرتی ہے اور احتجاج پر لاٹھیاں اورگولیاں برساتی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا چینل 24 کی بندش کے خلاف احتجاج کرنے والے صحافیوں پر لاہور اور اسلام آباد میں پولیس تشدد ، پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ کی شدید مذمت کہتی کیں کہ عمران صاحب آج پورا پاکستان آپ کے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہے، کس کس پر لاٹھیاں اور گولیاں برسائیں گے۔پارلیمان بند، روزگار بند، زبان بند، حکومت کی آنکھیں بند، عمران صاحب یہ ہے نیا پاکستان جبکہ قلم پر پابندی، کیمرے بند، عمران صاحب یہ ہے نیا پاکستان۔مریم اورنگزیب کاکہناہےکہ ایک کروڑ نوکریوں کی جگہ لاکھوں لوگ بے روزگار، عمران صاحب یہ ہے نیا پاکستان جبکہ عمران صاحب آزادی صحافت کو آپ کی فسطائی سوچ نہیں روک سکتی۔ڈاکو،چور اچکوں کے سیاہ چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں میڈیا کی آواز بند کرنے سے اب کُچھ نہیں ہو گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer