(در نایاب) ایل ڈی اے شعبہ ٹاﺅن پلاننگ کا جوہر ٹاؤن اور مصطفیٰ ٹاؤن میں آپریشن ،متعدد عمارتیں مسمار کردی گئیں۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی۔ایل ڈی اے نے پلاٹ نمبر515ای بلاک پر تعمیرات مسمار کردیں۔ پلاٹ نمبر 42 بلاک بی فیصل ٹاؤن کو بھی مسمار کردیا گیا۔ایل ڈی اے نے بھاری مشینری سے مصطفیٰ ٹاؤن میں غیر قانونی پلرز پر تعمیرات کو مسمار کردیا۔ پلاٹ نمبر 336 ڈی بلاک جوہر ٹاون ,رہائشی پلاٹ نمبر37 بی تھری جوہر ٹاون پر زیر تعمیر ریسٹورنٹ کو مسمار کردیا، کارروائی ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ اظہر علی کی سربراہی میں کی گئی۔
واضح رہے کہ ا س سے قبل گزشتہ ہفتے ایل ڈی اے کا ایک تنازع سامنے آیا تھاجس کے مطابق پلاٹ نمبر 141ایچ ون ، 142 ایف ٹو ، 160 سی ، 53 ایم بلاک جے تھری پر غیر قانونی قبضہ کی خبر سننے میں آئی تھی جبکہ جوہر ٹاﺅن کے کروڑوں روپے مالیت کے چار پلاٹ سامنے آئے جن کا ریکارڈ ایل ڈی اے کے نام ہے۔ ذرائع کے مطابق پلاٹ نمبر 143 ایف ٹو کے علاوہ باقی پلاٹوں پر قبضہ کروایا جانے کا دعویٰ کیا گیا تھااور یہ کہا گیا تھا کہ اس سب میں سابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی مبینہ ملی بھگت سے مافیا کو کھلی چھوٹ ملی۔