پی پی ایس سی امتحان دینے والوں کیلئے بری خبر

6 Jul, 2020 | 05:19 PM

Arslan Sheikh

( علی عباس ) پنجاب ایگزمینشن کمیشن نے نئے مالی سال میں پی پی ایس سی امتحان کی فیس وصولی کا ہدف بڑھا دیا، نئے مالی سال میں امتحانی فیس کی مد میں 6 کروڑ روپے کا اضافی ہدف بوجھ پی پی ایس سی جبکہ براہ راست امیدواروں پر ہوگا۔ 

مالی سال 2019-20 میں پی پی ایس کوامتحانی فیس کی وصولی کا ہدف 25 کروڑ 53 لاکھ روپے دیا گیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق پی پی ایس سی کی جانب سے مذکورہ ہدف مکمل کیا گیا۔ محکمہ خزانہ حکام کے مطابق نئے مالی سال میں پی پی ایس سی کو امتحانی فیس کی وصولی کا ہدف نظرشدہ بجٹ کی مد میں بڑھا گیا ہے۔

اب مالی سال دو ہزار بیس اکیس میں 31 کروڑ 52 لاکھ روپے کی امتحانی فیس وصولی کا ہدف رکھا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پی پی ایس سی یہ فیس اب براہ راست مقابلے کے امتحان دینے والے امیدواروں سے وصول کرے گا۔

مزیدخبریں