پنجاب میں شیڈو باکسنگ ڈرل مقابلوں کا آغاز

6 Jul, 2020 | 04:19 PM

Azhar Thiraj

وسیم احمد : پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے شیڈو باکسنگ ڈرل مقابلوں کا آغاز،صوبہ بھر سے کھلاڑی اپنی ڈرل کی ویڈیو بنا کر ایسوسی ایشن کو بھجوا رہے ہیں۔


پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہدایت کےمطابق صوبہ بھر کے کھلاڑی شیڈو باکسنگ ڈرل اور فزیکل فٹنس کی ویڈیوز بنا کرایسوسی ایشن کو بھجوائیں۔کھلاڑیوں کوپنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے بہترین ڈرل اور فزیکل فٹنس کاانعام دیا جائےگا۔شیڈو ڈرل باکسنگ مہم میں شریک کھلاڑیوں کوسرٹیفکیٹس بھی دئیے جائینگے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نےا آن لائن کوچنگ اورریفری کورس کے بعد کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر رکھنے کےلیے تمام صوبائی ایسوسی ایشنزکو شیڈو باکسنگ ڈرلز اورفزیکل فٹنس پریکٹس کےاآن لائن مقابل منعقدکرانے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ باکسنگ کے کھیل سے وابستہ حلقوں میں اسے خوب سراہا جا رہا ہے اور اُمید کی جا رہی ہے کہ باکسنگ کے کھیل میں اس طرح کے مواقعے ملنا شروع ہو گئے تو عین ممکن ہے کہ پاکستان اس کھیل میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ پا سکے گا۔لیکن باکسنگ پاکستان کا وہ کھیل ہے جس سے منسلک لوگوں نے اپنی تمام عمر اس کھیل کےلئے وقف کرنے کے بعد بھی اپنی آخر عمر تنگ حالی میں گزاری۔اس لیے باکسنگ فیڈریشن کو اس حوالے سے بھی اقدام کی اہم ضرورت ہے۔


یہ بات قابلِ غورہے کہ باکسنگ وہ کھیل ہے جس میں پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ تمغے جیتے ہیں۔ایشین گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں پاکستان نے 6 طلائی 20 چاندی اور 35 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے حاصل کردہ طلائی تمغوں کی تعداد 17 ہے چاندی کے 9اور کانسی کے 16 تمغے اس کے علاوہ ہیں۔ 1988 کے سول اولمپکس میں باکسر حسین شاہ نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا اور اسکے علاوہ وہ لگاتار 5بار ساﺅتھ ایشین گیمز میں باکسنگ کے فاتح قرار پائے

مزیدخبریں