سٹی42: آزادی صحافت پر ایک اور حملہ، 24 نیوز کی نشریات بند کردی گئیں ،ورکرز ،صحافی، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کے کارکن سڑکوں پر آگئے۔
پیمرا نے انتظامیہ کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے ٹوئنٹی فور نیوز کا لائسنس معطل کر دیا ہے، ملک بھر میں نشریات بند کر دی گئی ہیں، ٹونٹی فور نیوز کی بندش پر صحافتی تنظیموں، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کا حکومت اور پیمرا کیخلاف شدید احتجاج جاری،،ملک بھر کی صحافتی تظیموں کا 10 جولائی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی صحافتی تنظیموں نے 10 جولائی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا، لاہور پریس کلب کے باہر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، پنجاب یونین آف جرنلسٹس، ایمرا، ینگ رپورٹرز ایسوسی ایشن سمیت سول سوسائٹی، مزدور یونینز اور ایپکا نے حکومت کی میڈیا مخالف پالیسی کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔
وکلا نےبھی 24 نیوز کے لائسنس معطلی کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیدیا، وکلا نے 24 نیوز کی بندش پر حکومت اور پیمرا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے مظاہرے میں صدرہائیکورٹ بار طاہر نصراللہ وڑائچ، عابد ساقی، احسن بھون، اعظم نذیر تارڑ، محمد محسن ورک، سید فرہاد علی شاہ، شفقت محمود چوہان، رفاقت ڈوگر سمیت دیگر کی شرکت۔
جو سچ بولتا ہے اس کا گلا دبا دیا جاتا ہے،، 24 نیوز کے لائسنس کی معطلی کیخلاف سیشن کورٹ میں وکلا کا بھی احتجاج، وکلا نے پیمرا کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرے کی قیادت سابق صدر لاہور بار منصور الرحمان آفریدی ایڈووکیٹ نے کی، وکلا کا 24 نیوز کا لائسنس فوری بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
سینئر صحافی حامد میر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 24 نیوز کے ورکرز سڑکوں پر آگئے ہیں۔
Workers of @24NewsHD came out on roads to protest the ban on their channel they are also protesting in front of PEMRA headquarter Islamabad jobs of more than 900 workers are under threat due to PEMRA ban
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) July 6, 2020