پنجاب بھر کے قیدیوں کیلئے خوشخبری

6 Jul, 2020 | 02:55 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پنجاب بھر کے قیدیوں کیلئے اچھی خبر، صوبہ بھر میں قیدیوں سے ملاقاتوں کی اجازت دیدی گئی، کورونا کے باعث 15 دن بعد قیدی سے ایک رشتہ دار ملاقات کر سکتا ہے، قیدی ملاقات کےوقت 6 فٹ کا فاصلہ لازمی رکھا جائے گا، قیدی اور ملاقاتی کے درمیان پلاسٹک شیٹ بھی لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے قیدیوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، پنجاب بھر میں قیدیوں سے ملاقاتوں کی اجازت دیدی گئی، کورونا کے باعث 15 دن بعد قیدی سے ایک رشتہ دار ملاقات کر سکتا ہے قیدی ملاقات کے وقت 6 فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہوں گے۔

 آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ  کا کہن ہے کہ قیدی سے ملاقات کے درمیان پلاسٹک شیٹ لگائی جائے گی، قیدی سے ملاقات کرنے والوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا، قیدی اور ملاقات کرنے والوں  کے لئے ماسک پہننا لازمی ہو گا۔ مارچ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر ملاقاتیں بند کی گئی تھیں۔

 دوسری جانب پنجاب میں مزید2ڈی آئی جیزلانےکافیصلہ کر لیا گیا، ان افسران میں ڈی آئی جی شوکت عباس اوراحمدارسلان ملک شامل ہیں،محکمہ سروسزنےخدمات لینے کی سمری وزیراعلیٰ کوارسال کی تھی، آئی جی پنجاب نےڈی آئی جی احمدارسلان ملک اورشوکت عباس کی خدمات مانگ رکھی ہیں، شوکت عباس26ویں کامن اورارسلان ملک27ویں کامن سےتعلق رکھتےہیں۔

یاد رہے کہ کیمپ جیل میں پہلے قیدی میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے   512قیدیوں کے ٹیسٹ کروائے گئے، تھے اور  59  قیدیوں کی رپورٹس مثبت آئیں تھیں جن کا علاج جیل کے اندر قائم عارضی ہسپتال میں کیا گیا  تھا،جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کا کہنا تھا کہ اب تک کیمپ جیل میں قیدیوں کے مثبت آنے بعد کیے جانے والے دونوں ٹیسٹ نیگٹو آگئے اور ڈاکٹرز نے   ان کوصحت مندقراردے دیا ہےجن کو ہسپتال سے سماجی فاصلوں کو  مد نظررکھتے ہوئے  بیرکس میں منتقل کردیا ہے۔

مزیدخبریں