ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلور ملز ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک کے مابین معاملات طے پا گئے

فلور ملز ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک کے مابین معاملات طے پا گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک کے مابین گندم کے اجرا کے حوالے سے معاملات طے پا گئے، جس کے بعد آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت سرکاری سطح پر 55 روپے اضافے کے بعد 860 روپے ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد اور سیکرٹری خوراک اسد گیلانی کے مابین گندم کی اجرائی پالیسی کے حوالے سے معاملات طے پا گئے اور محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز کے تحفظات دور کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے آٹے کی قیمت میں اضافے کے مطالبے کو تسلیم کر لیا۔

  پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا کے مطابق سیکریٹری خوراک اسد گیلانی نے ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت کو 850 روپے کی بجائے 860 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 837 روپے ہوگی جبکہ دکاندار کو 20 کلو کا آٹے کا تھیلا 849 روپے میں پہنچایا جائے گا اور رٹیل میں 20 کلو کا تھیلا 860 روپے میں فروخت ہوگا۔

 عاصم رضا کے مطابق سیکریٹری خوراک سے ملاقات میں گندم سے آٹا بنانے کے تناسب کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے اور انہوں نے اس مسلے کو بھی حل کر دیا ہے، سرکاری نرخوں کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 55 روپے اضافے کے بعد 860 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔  

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہرمیں چینی کی قیمت 70 روپے فی کلوکیا مقرر کی بیشترعلاقوں سے چینی ہی غائب ہو گئی، جن علاقوں میں چینی دستیاب ہے وہاں فی کلو80  سے85  روپے وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے آٹے کے مقرر کردہ نرخوں پر بھی عمل نہ ہوسکا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1050 روپے میں ہی فروخت ہوتا رہا،  یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی تاحال سستی چینی اورآٹے کی فراہمی نہ ہوسکی۔

Shazia Bashir

Content Writer