فیروزپورروڈ (راؤ دلشاد) شہرمیں بارہ مویشی منڈیاں لگانیکی تیاریاں جاری ہیں، نشترزون کے زیرِ کنٹرول شہر کی سب سے بڑی منڈی ایل ڈی اے سٹی میں لگے گی جو 6 ہزار 3 سو کنال اراضی پر مشتمل ہوگی، جہاں سات لاکھ سے زائد جانوروں کی خریدوفروخت ہوسکے گی۔
تفصیلات کے مطابق شہرمیں بارہ مویشی منڈیاں لگانیکی تیاریاں جاری ہیں، نشترزون کے زیرِ کنٹرول شہر کی سب سے بڑی منڈی ایل ڈی اے سٹی میں لگے گی جو 6 ہزار 3 سو کنال اراضی پر مشتمل ہوگی، جہاں سات لاکھ سے زائد جانوروں کی خریدوفروخت ہوسکے گی۔ عید الاضحٰی سے قبل شہرمیں بارہ عارضی مویشی منڈیاں لگانے کی تیاریاں جاری ہیں.
مویشی منڈیاں شہری آبادی سے دس سے45 کلو میٹر فاصلے پر لگیں گی، شہر کی بارہ مویشی منڈیوں میں 13 لاکھ 34 ہزار چھوٹے جانورجبکہ 3 لاکھ 15 ہزار بڑے جانوروں کی خریداری ہوسکے گی۔ نشتر زون کے کنٹرولڈ ایریازمیں تین عارضی مویشی منڈیاں لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی، ایل ڈی اے سٹی کی مویشی منڈی میں ایک لاکھ 41 ہزار بڑے جبکہ 5 لاکھ 67 ہزار چھوٹے جانوروں کی گنجائش ہوگی.
پائن ایونیو روڈ پر 700 کنال پرمویشی منڈی لگے گی، یہاں65 ہزار چھوٹے جانور جبکہ 16 ہزار بڑے جانوروں کی گنجائش ہوگی, فروٹ وسبزی مارکیٹ کاہنہ کاچھا میں 800 کنال پر مویشی منڈی لگے گی، فروٹ وسبزی منڈی سے ملحقہ اراضی کی مویشی منڈی میں 72 ہزار چھوٹے جبکہ 18 ہزار بڑے جانوروں کو لایا جاسکے گا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن( ر) محمد عثمان کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مویشی منڈیاں کھلی جگہ پر لگائی جائیں گی جہاں سماجی فاصلہ ممکن ہو سکے، مویشی باڑے، انتظامی دفاتر اور میڈیکل کیمپ کھلے اور ہوا دار ہوں گے،داخلی اور خارجی راستے الگ الگ ہوں گے اور محدود داخلے کی اجازت دی جائے گی۔بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی.